مالدہ۔بردوان اور کوچ بہار میں تشدد

   

کلکتہ 8جنوری (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ٹریڈ یونینوں کے ملک گیر ہڑتال کا ریاست کے مختلف مقامات پر اثر دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ مالدہ، بردوان اور دیگر مقامات پر پولس اور بند حامیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کلکتہ پولس نے بتایا ہے کہ سہ پہر تک سرکاری بسوں، سڑک جام کرنے اور معمولات زندگی میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں 55افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کوچ بہار میں ایک بس میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے ۔بردوان میں بند حامی ایس ایف آئی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کی شکایت موصول ہوئی ہے ۔ مالدہ پولس نے بتایا کہ مالدہ ضلع کے شجاع پور میں قومی شاہراہ نمبر 34پرجام کردیا تھا جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطار کھڑی ہوگئی۔ وزیرداخلہ امت شاہ کاپتلا بھی جلا یا گیا۔کالیاچک تھانہ کا پولیس عملہ موقع پر پہنچ کر سڑک جام ختم کرانے کی کوشش کی تو مظاہرین نے پولس اہلکاروں پر حملہ کردیا اور گاڑیاں جلانے لگے ۔پولس کی گاڑی میں بھی آگ لگادیا گیا ہے ۔اس دوران پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے فائر کیے ۔