نئی دہلی: مالدیپ کے صدر محمد معیزو 7 تا 10 اکتوبر ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ مالدیپ کے صدر محمد معزو 7 تا 10 اکتوبر ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے ۔ وہ 6 اکتوبر کو دیر شام نئی دہلی پہنچیں گے ۔ یہ ان کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل وہ جون میں وزیر اعظم مودی اور کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ہندوستان آئے تھے ۔ وہ بنگلور اور ممبئی بھی جائیں گے ۔