اناؤ عصمت ریزی کیس
نئی دہلی 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے اناؤ عصمت ریزی کیس کی متاثرہ لڑکی کے باپ کے خلاف الزامات وضع کرنے اور اس کے بعد مبینہ قتل کے ملزم اترپردیش کے تین عہدیداران پولیس کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اُنھیں عدالتی تحویل میں دیدیا۔ ڈسٹرکٹ جج دھرمیش شرما نے یہ احکام جاری کئے۔ قبل ازیں آج دن میں عدالت نے بی جے پی سے خارج شدہ رکن اسمبلی کلدیپ سینگر اور دوسروں کے خلاف الزامات وضع کئے جنھوں نے عصمت ریزی کی شکار ہونے کے بعد زندہ بچ جانے والی لڑکی کے باپ کو مبینہ طور پر عدالتی تحویل میں ہلاک کردیا تھا۔ عدالت نے سینگر اور افراد کے خلاف اس ضمن میں مبینہ حملے اور 2018 کے ایک مقدمہ میں اُس کو قانون اسلحہ کے مقدمہ میں پھنسانے کے الزامات بھی وضع کی ہے۔