سنٹرل فوڈ کارپوریشن کے ڈائرکٹر سنگی سنگلا کا دورہ، اربن ایکو پارک کا بھی مشاہدہ
محبوب نگر۔/17 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع محبوب نگر کے فیر پرائس شاپس کی کارکردگی بحیثیت مجموعی اطمینان بخش ہے۔ سنٹرل فوڈ کارپوریشن کے ڈائرکٹر سنگیت سنگالا نے ضلع کے بالا نگر، جڑچرلہ فیر پرائس شاپس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عوام کو سربراہ کی جانے والی اشیاء کا وزن، مقدار، معیار کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈائرکٹر نے بالا نگر منڈل کے کے ٹی ریڈی پلی کے فیر پرائس شاپس کا معائنہ کیا اور استفادہ کنندگان سے واقفیت حاصل کی۔ استفادہ کنندگان نے سربراہی پر اطمینان بخش جواب دیا۔ ڈائرکٹر نے فیر پرائس شاپس کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ نے ضلع میں موجود جملہ فیر پرائس شاپس کی تفصیلات اور کارکردگی سے ڈائرکٹر کو واقف کروایا۔ بعد ازاں ڈائرکٹر سنگیت نے تاریخی پیرلا مری اور کے سی آر اربن ایکو پارک کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹرس سیتا راما راؤ، تیجس نندلال پوار، فوڈ کارپوریشن کے ضلع منیجر جگدیش، ڈی ایس او بالراج، ڈی ایف او ستیہ نارائنا، ڈسٹرکٹ ٹورازم آفیسر وینکٹیشورلو و دیگر موجود تھے۔