محسن نقوی کا دورۂ ایران

   

تہران ؍ اسلام آباد ۔ 12 اگست (ایجنسیز) دفترخارجہ نے چہارشنبہ کو کہا ہیکہ پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایرانی حکام سے ملاقات کیلئے تہران میں موجود ہیں جیسا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست اور بالواسطہ سفارتی ذرائع کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اسلام آباد کی کوشش جاری ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان تصفیہ طلب مسائل کے حل اور خطے میں تنازعات کم کرنے میں مدد کیلئے اپنی ثالثی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔اندرابی نے کہاکہ وہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی و استحکام اور خطے میں فریقین کے درمیان تعمیری مشغولیت اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔