حیدرآباد ۔ 18۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں بدعنوان اور رشوت خور عہدیداروں کے حلاف کارروائیوں اور اقدامات کے باوجود بدعنوان عہدیدار اینٹی کرپشن بیورو کی کارروائیوں میں منظر عام پر آرہے ہیں ۔ اے سی بی کی تازہ کارروائی میں جس کی تحقیقات جاری ہیں ۔ محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جو جنگل سے لکڑی کا ٹنے والوں سے رشوت کا مطالبہ کررہا تھا ۔ رشوت کی رقم لینے کے باوجود مزید رقم کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا اور شدید ہراساں کررہا تھا ۔ اے سی بی ذرائع کے مطابق شدید ہراسانی سے تنگ متاثرہ شخص اے سی بی سے رجوع ہوگیا اور تمام تفصیلات کو بیان کردیا ۔ اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے جال بچھا کر لنگالا جنگلاتی آفیسر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ ناگر کرنول ضلع لنگالا فاریسٹ رینج میں ان دنوں بدعنوانیاں منظر عام پر آرہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یہ علاقہ نلاملا فاریسٹ رینج کے تحت آتا ہے اور جنگلاتی علاقہ سے لکڑی کاٹنے اور جنگل سے باہر منتقل کرنے والے افراد کے خلاف فاریسٹ عہدیدار کارروائی کی بجائے رشوت حاصل کرتے ہیں اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے اس میں مزید تحقیقات جاری ہیں ۔۔ ع k/b