مدھیہ پردیش میں پرجا وانی پروگرام شروع کرنے عہدیداروں کا فیصلہ

   

پرجا بھون میں عوامی مسائل کی سماعت کا پڑوسی ریاست کے عہدیداروں نے جائزہ لیا
حیدرآباد ۔10۔ اپریل (سیاست نیوز) مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے تحصیلدار رتبہ کے عہدیداروں نے آج سی ایم پرجا وانی پروگرام کا مشاہدہ کیا جس میں عوامی مسائل کی سماعت کی جاتی ہے ۔ پرجا بھون میں ہفتہ میں دو مرتبہ پرجا وانی پروگرام میں عہدیداروں کی جانب سے عوامی مسائل کی سماعت اور ان کی تحریری درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات رجوع کیا جاتا ہے۔ کئی مستحق افراد کو تعلیم اور علاج کے سلسلہ میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے امداد جاری کی گئی ۔ مدھیہ پردیش کے تحصیلداروں نے پرجا وانی میں عوامی مسائل کی سماعت کے طریقہ کار کو سراہا اور کہا کہ مکمل شفافیت کے ساتھ یہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں اسی طرح کے پروگرام کو شروع کرنے کیلئے حکومت سے نمائندگی کریں گے ۔ چیف منسٹر پرجا وانی پروگرام میں اب تک جملہ 213 سیشن مکمل ہوچکے ہیں۔ ہیلپ ڈیسک ، میڈیکل کیمپ اور دیگر سہولتیں فراہم کی جارہی ہے۔ پرجا وانی میں آج ایک دن میں 380 درخواستیں موصول ہوئیں۔ مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں نے مسائل کی یکسوئی کی تفصیلات سے مدھیہ پردیش کے عہدیداروں کو واقف کرایا۔ ریونیو ، ہاؤزنگ اور دیگر محکمہ جات کے مسائل کی یکسوئی کی گئی۔ سی ایم پرجا وانی کے انچارج ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں 74 فیصد درخواستوں کی یکسوئی کی گئی۔ اسٹیٹ نوڈل آفیسر دیویا دیوراجن نے کہا کہ ہر درخواست گزار کی یکسوئی کے ساتھ سماعت کی جاتی ہے اور متعلقہ محکمہ جات سے رجوع کرتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ مدھیہ پردیش کے عہدیداروں نے پرجا وانی کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔1/k/m/b