مرکزی حکومت تمام سرکار ہاسپٹلس میں بوسٹر ڈوز دینے کی منظوری دیں

   

مرکزی وزیر صحت کا ریاستوں کے وزرائے صحت کے ویڈیو کانفرنس ، ہریش راؤ کی اپیل
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : وزیر صحت تلنگانہ ٹی ہریش راؤ نے سرکاری ہاسپٹلس میں کورونا کا بوسٹر ڈوز دینے کی منظوری دینے کی مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے ۔ اومی کرون سب ویرینٹس بی اے 4 ، ی اے 5 کیسیس میں اضافہ ہونے کے پیش نظر اہل رہنے والے تمام افراد کو بوسٹر ڈوز دینے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں کورونا ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ 32 لاکھ ڈوز کو محفوظ رکھا گیا ہے ۔ ان ویکسین کی مہلت ختم ہونے سے پہلے بوسٹر ڈوز کی منظوری دی جاتی ہے تو بہتر ہوگا ۔ مرکزی وزیر صحت نے آج ملک میں کورونا کیسیس میں اضافہ ہونے کے سبب تمام ریاستوں کے وزرائے صحت سے ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ 18 سال مکمل کرنے والے تمام افراد کو سرکاری ہاسپٹلس میں بوسٹر ڈوز دینا چاہئے ۔ مرکزی حکومت اس جانب توجہ دیں اور جلد از جلد فیصلہ کریں ۔ تاحال 60 سال مکمل کرنے والوں کو ہی سرکاری ہاسپٹلس میں بوسٹر ڈوز دینے کی منظوری دی گئی ہے ۔ ماباقی عمر کے لوگوں کو بوسٹر ڈوز دینے کا یہی صحیح وقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر ابھی تک مرکز کو دو مرتبہ مکتوب روانہ کرچکے ہیں ۔ جس پر مرکزی حکومت نے کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں کورونا پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ تمام سرکاری ہاسپٹلس میں کوویڈ ریاپڈ ٹسٹس ، آر ٹی پی سی آر ٹسٹس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ۔۔ ن