حیدرآباد : یکم / ڈسمبر (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الثانی بتاریخ /2 ڈسمبر بروز پیر 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ حیدرآباد زیرنگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا ۔ اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے جس کسی کو چاند نظر آئے وہ ان نمبرات 9866112393 / 9849879426 / 9000008138 / 9000033704 / 24603597 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہوں ۔