مرکزی وزیر بنڈی سنجے کا بیٹا بھگیرت خود سپرد ، گرفتار کرنے پولیس کا دعویٰ

   

ملزم سے پولیس تفتیش کرے گی ، پولیس اکیڈیمی کے قریب پولیس کی کارروائی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : پاکسو مقدمہ کے ملزم بنڈی بھگیرت کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ملزم کے والد مرکزی مملکتی وزیر بنڈی سنجے نے خودسپردگی اختیار کرنے کا اعلان کیا اور سرے عام کہا کہ انہوں نے خود اپنے فرزند کو پولیس کے حوالے کیا ہے ۔ مقدمہ درج ہونے کے تقریباً 9 دن بعد ملزم پولیس کے ہاتھ لگا ہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اکیڈیمی کے قریب ایک کارروائی کے دوران بنڈی بھگیرت کو گرفتار کرنے کے بعد پیٹ بشیر آباد پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔ ملزم کی مفروری اور عدالت سے ضمانت کے حصول میں ناکامی کے دوران پولیس نے لک آوٹ نوٹس کو جاری کیا تھا اور تلاشی شروع کردی تھی ۔ حیدرآباد کے علاوہ کریم نگر اور دیگر مقامات پر بنڈی بھگیرت کو تلاش کیا جارہا تھا کہ اس دوران ملزم کے والد نے خود اپنے ملزم بیٹے کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ امکان ہے کہ پولیس کی جانب سے ملزم سے پوچھ تاچھ کی جائے گی ۔۔ ع m/b