ایک اسکول کی تعمیر پر 26 کروڑ کے مصارف ، احکامات جاری
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے مزید 26 اسمبلی حلقوں میں اینٹی گریٹیڈ ریسیڈنشیل اسکولس قائم کرنے کو منظوری دی ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری بی وینکٹیشم نے احکامات جاری کردئیے ۔ اسمبلی حلقہ جات بودھن ، پداپلی ، ڈورنکل ، ستو پلی ، ویرا ، کوڈاڑ ، کتہ گورم ، نکریکل ، ناگرجنا ساگر ، تانڈور ، مکتھل ، راما گنڈم ، نارائن پیٹ ، جُکل ، چپہ ڈنڈی ، کلواکرتی ، نظام آباد ( اربن ) ، ونپرتی ، چیوڑلہ ، جگتیال ، وقار آباد ، گدوال ، دھرما پوری ، میدک ، میڑچل اور آرمور میں اینٹی گریٹیڈ ریسیڈنشیل اسکولس منظور ہوئے ۔ واضح رہے کہ 11 اکٹوبر کو ضلع رنگاریڈی کے شاد نگر میں ینگ انڈیا ریسیڈنشیل اسکولس کا چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے سنگ بنیاد رکھا ۔ اینٹی گریٹیڈ اسکولس کی تعمیرات کے لیے حکومت نے 5 ہزار کروڑ روپئے مختص کیا ہے ۔ ایک اسکول کی تعمیر پر 26 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔۔ 2