مزید ہاسپٹلس کے خلاف کارروائی کا امکان

,

   

سینئر عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار : ای راجندر
حیدرآباد۔ تلنگانہ میں مزید چند خانگی دواخانوں کو کورونا کے علاج کی اجازت سے محروم کیا جاسکتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں محکمہ صحت کے اعلی عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کریگی ۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے بتایا کہ حکومت کا مقصد خانگی دواخانے بند کرنا یا کورونا بستروں کی تعداد کو گھٹانا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی مواقع پر خانگی دواخانوں سے کہا کہ وہ کورونا وباء کو تجارتی ذریعہ نہ بنائیں۔ تاہم ان دواخانوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جنہوں نے حکومت کی ہدایات اور مقررہ شرحوں کی کھلے عام خلاف ورزی کی ہے ۔ واضح رہے کہ کورونا مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کی جانب سے دواخانوں میں لاکھوں روپئے بلز کی وصولی کی شکایات کی گئی تھیں جن کے بعد حکومت نے ایک اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے شکایات کا جائزہ لینے کو کہا تھا ۔ یہ کمیٹی امکان ہے کہ ایک یا دو دنوںمیں اپنی رپورٹ پیش کریگی ۔ وزیر صحت نے بتایا کہ یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ کئی خانگی دواخانے حکومت کی شرحوں کو قبول نہیں کر رہے ہیں۔