مسافر طیارہ کی ایئرپورٹ پر آگ بجھانے والے ٹرک سے ٹکر

   

لیما : جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے پر آگ بجھانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثہ کے بعد طیارہ میں آگ لگ گئی جبکہ ٹرک میں موجود 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ پیرو کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 20 مسافروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ پیرو کے صدر نے واقعہ میں ہلاک ہونے والے دونوں فائر فائٹرز کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
دھمکیوں کا جواب نیوکلیر ہتھیاروں سے دیں گے، کم جونگ
پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ملک کو دی جانے والی دھمکیوں کا جواب نیوکلیر ہتھیاروں سے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایٹمی کارروائی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ دنوں میزائل داغا گیا تھا۔ جنوبی کوریا نے پڑوسی ملک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب میزائل فائر کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی حکومت کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے مشرق کی جانب بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا۔