مسجد میں بم رکھنے کی اطلاع جھوٹی نکلی

   

چھتر پور : مدھیہ پردیش کے چھتر پور شہر میں ایک مسجد پر بم دھماکے کی دھمکی منگل کو جھوٹی نکلی۔سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امان مشرا نے بتایا کہ جو لوگ دوپہر ایک بجے کے قریب نمازپڑھنے آئے تھے انہیں ایک خط موصول ہوا جس میں مسجد میں بم کے بارے میں بتایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے مسجد کی تلاشی لی، لیکن احاطے میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔