مشن بھگیرتا تعمیراتی کاموں کی بدولت عوام کو مشکلات

   

عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کاغذ نگر بلدیہ کمشنر سے مطالبہ
کاغذ نگر۔ضلع کی بی آصف آباد کے کاغذ نگر کے عوام کو آلودگی سے پاک کرنے کا میونسپل کمشنر سے تلنگانہ آل سینئر سٹیزن فائدین کا مطالبہ. تلنگانہ ال سینئر سٹیزن اسوسیشن صدر پورنا چندر راو، سیکریٹری عبدالوہاب، اسٹیٹ سیکریٹری ستیناران کے علاوہ وفد کے ساتھ مل کر کاغذ نگر میونسپل کمشنر سی وی ایس راجو سے ملاقات کرتے ہوئے کاغذ نگر میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پیپر میل کی آلودگی دوسری طرف ای ایس آئی دواخانے کے گیٹ تا راجو گاندھی چوراستہ تک مشن بھاگیرتا پائپ لائن کی تعمیراتی کاموں کی وجہ سے لوگوں کا گزرنا مشکل ہو چکا ہے اس لیے منسپل کی جانب سے صاف صفائی کا انتظام کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کے دوران پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے دھول سے عوام کو محفوظ رکھنے کا مشورہ دیا، بعد ازاں تحریری طور پر یاداشت پیش کی گئی ۔