حیدرآباد۔13۔مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی کا سوشیل میڈیا ڈپارٹمنٹ ملک میں کافی متحرک مانا جاتا ہے لیکن گوشہ محل کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے معاملہ میں بی جے پی کے قومی ویب سائیٹ پر غلط معلومات کے نتیجہ میں ریاستی قائدین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ پارٹی نے گزشتہ سال اگست میں راجہ سنگھ کو متنازعہ اور اشتعال انگیز بیانات پر پارٹی سے معطل کردیا تھا۔ راجہ سنگھ کی جانب سے وضاحت کے باوجود پارٹی نے معطلی کو ختم کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن پارٹی کے قومی ویب سائیٹ پر راجہ سنگھ کو اسمبلی میں فلور لیڈر کی حیثیت سے برقرار رکھا گیا ہے ۔ ر
راجہ سنگھ ابتداء میں بی جے پی کے واحدرکن اسمبلی تھے جبکہ رگھونندن راؤ اور ایٹالہ راجندر ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوئے۔ ر