اوپن جم شروع کرنے والا ’بستی ‘اترپردیش کا سب سے پہلا ضلع، پولیس لائن کیمپس کے پروگرام سے خطاب
بستی: بی جے پی ایم پی و وزیر ہریش دویدی نے اتوار کو کہا کہ اترپردیش میں مفاد عامہ کے امور کو ترجیحی بنیادوں پر کرانا یوگی حکومت کا اولین مقصد ہے جس سے لوگوں کی ضرورت پوری ہوسکے ۔پولیس لائنس کیمپس میں اوپن جم اور دو ایمبولینس کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دویدی نے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ سڑکوں پر حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں زخمی یا مرنے والے کو اسپتال یا کہیں اور لے جانے کے لیے ایمبولینس کا انتظام کرایا جاتا ہے ۔ ہے ایمبولینس نہ ہونے کی صورت میں پرائیویٹ گاڑیاں بک کی جاتی ہیں، اس وقت زخمی یا جاں بحق ہونے والے شخص کو لے جانے کے لیے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ایسے مسائل سے نجات کے لیے پولیس کے پاس دو ایمبولینسیں موجود ہیں۔ . اب آپ کو اس طرح کے مسائل سے نجات مل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ بستی اتر پردیش کا پہلا ضلع ہے جہاں پہلا اوپن جم شروع کیا گیا ہے ۔ جلد ہی مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ سوئمنگ پولز بنائے جائیں گے اور 5 کروڑ روپے کی لاگت سے تھانوں، تحصیلوں، بنیادی صحت مراکز اور دیگر عوامی مقامات پر پینے کے صاف پانی کے لیے 50 آر او پلانٹس لگائے جائیں گے ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس راجیش مودک نے کہا ہے کہ پولیس کی فٹنس اعلیٰ معیار کی ہونی چاہیے اور اس کے لیے یوگا بہت ضروری ہے ، ایمبولینس لوگوں کی ضروریات کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش سریواستو نے سب کا خیر مقدم کرتے ہوئے اوپن جم اور ایمبولینس فراہم کرنے کے لیے رکن پارلیمان ہریش دویدی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اس موقع پر بی جے پی کے ضلع صدر مہیش شکلا، بی جے پی لیڈر راکیش سریواستو، منموہن سریواستو عرف کاجو، بھولو سنگھ اور دیگر موجود تھے ۔