چینائی : سافٹ ویر سلیوشنس فراہم کرنے والی چینائی کی ایک کمپنی نے اپنے 5 خاص ملازمین کو ایک کروڑ مالیت کے بی ایم ڈبلیو کاریں بطور تحفہ دیئے ہیں۔ چینائی کی ہی ایک اور آئی ٹی فرم نے اپنے 100 ملازمین کو 100 ماروتی کاریں تحفے میں دیئے ہیں۔ کمپنی Ideas2IT نے منگل کو ایک بیان میں کہاکہ کمپنی اپنے 100 ملازمین کو کاریں تحفے میں دے رہی ہے۔ یہ ملازمین گزشتہ 10 سال سے کمپنی کا حصہ رہے ہیں۔ اِس کمپنی میں 500 ملازمین ہیں۔ چیرمین اور سی ای او مرلی ویویکانندن نے کہاکہ ملازمین تحفوں کے مستحق ہیں۔