حیدرآباد ۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں 18 سالہ محمد عمران ولد محمد انوار الحق ساکن دربنگل ضلع بہار پولیس کی درخواست پر تدفین قبرستان تھرتھرے شاہ سکندرآباد میں سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل ، محمد جعفر کی سرپرستی میں بعد نماز جمعہ ہوئی۔ ریلوے پولیس کے مطابق مرحوم بہار سے ملازمت کیلئے حیدراباد آئے اور 7 تاریخ کو اپنی والدہ عائشہ خاتون سے فون پر بات کی ٹرین حادثہ میں ان کا انتقال ہوگیا۔ اور یہی فون ان کی شناخت کا ذریعہ بنا ۔ پولیس کی اطلاع پر ان کے بھائی مرفے عالم محمد احسان ، محمد امان اللہ اور سید افروز حیدرآباد آئے اور ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب سے درخواست کی کہ مرحوم کی تدفین آپ ہی کی سرپرستی میں انجام دی جائے ۔ بشری تبسم نے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تھوڑی سی تکلیف پر ہم اور ہمارا خاندان بے چین ہوجاتا ہے ۔ لیکن یہ سن کر افسوس ہوا کہ ٹرین کافی دور تک ان کی میت کو گھسیٹ کر لے گئی ۔ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین ۔