پونے جرمن بیکری دھماکہ کیس
ممبئ : 2010کے پونے جرمن بیکری دھماکہ کیس میں مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے ذریعہ گرفتار کیے جانے کے 13 سال بعد، بمبئی ہائی کورٹ نے آج مرزا حمایت بیگ کو ضمانت دے دی۔ممبئی اے ٹی ایس نے 7 ستمبر 2010 کو مرزا حمایت بیگ کو گرفتار کیا تھا اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایجنسی نے اودگیر میں بیگ کی رہائش گاہ سے تقریباً 1.2 کلوگرام آر ڈی ایکس برآمد کیا تھا۔جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے اور جسٹس گوری وی گوڈسے کی ڈویژن بنچ نے سماعت کی اور 19 دسمبر 2023 کو بیگ کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ بیگ اس وقت ناسک سینٹرل جیل میں قید ہے اس سے پہلے بیگ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد کیے جانے کو چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اس کی اپیل کی سماعت کی اجازت دی اور ہدایت دی کی وہ ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے کے ساتھ اسی رقم جمع کرے ۔ اسے ہر مہینے کے دوسرے ہفتہ کو اے ٹی ایس ناسک دفتر میں حاضری دینے کی ہدایت دی گئی ۔ ناسک میں ٹرائل کورٹ کے حدود نہ چھوڑنے کو کہا۔ ہائی کورٹ نے اے ٹی ایس کی طرف سے ضمانت کے حکم پر عمل روکنے کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا۔