غازی آباد: ملعون یتی نرسمہانند گری 26 دن بعد غازی آباد کے ڈاسنا دیوی مندر پہنچ گیا۔ مندر پہنچ کر ملعون یتی نرسمہانند گری نے چہارشنبہ (30 اکٹوبر) کو ایک بیان جاری کیا۔ معلون یتی نے کہاکہ غازی آباد پولیس نے مجھے اتراکھنڈ میں ایک کمرے میں بند رکھااور میرا فون چھین لیا۔میں 26 دن تک جیل جیسی حالت میں رہا۔ 29 اکٹوبر کی رات پولیس نے مجھے اس کمرے سے نکالا جہاں وہ بند رہا اور یوپی ۔ اتراکھنڈ کے بارڈر پر چھوڑ دیا، جس کے بعد رات دیڑھ بجے میں مندر پہنچا۔ملعون یتی نرسمہانند نے 29 ستمبر کو غازی آباد میں پیغمبر اسلامؐ کے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا۔ اس کے خلاف مسلم طبقے نے ملک بھر میں احتجاج کیا تھا۔