ملک بھر میں سائبر کرائم میں اضافہ لوک سبھا میں کشن ریڈی کا بیان

   

حیدرآباد: ملک بھر میں سائبر کرائم کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں اپنے بیان میں یہ بتایا کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران 3,17,439 سائبر کرائم کی شکایتیں آن لائین پورٹل کے ذریعہ درج کی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مقدمات میں مہاراشٹرا اور کرناٹک ریاستیں سرفہرست ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل کو 30 اگست 2019 ء کو قائم کیا گیا تھا اور اس کے ذریعہ شہریان اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ جاریہ سال 28 فروری تک 5771 سائبر کرائم مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ کرناٹک میں 21562 اور مہاراشٹرا میں 5086 سائبر کرائم سے متعلق شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔