نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 28 لوگوں کی موت ہوئی ہے ، جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 521129 ہو گئی۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال کیسز کی تعداد 397 کم ہو کر 14307 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 1225 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 43024440 ہوگئی وہیں 1594 مریضوں کی صحت یابی کے بعد انفیکشن سے نجات حاصل کرنے والوں کی کل تعداد 42489004ہو گئی ہے ۔