ممبئی اگسٹ کرانتی میدان پر اداکار عمران خان حراست میں

,

   

سی جے پی احتجاج کی تائید میں مظاہرہ کیلئے اداکار پہونچے تھے
ممبئی 10 اکٹوبر ( ایجنسیز ) بالی ووڈ اداکار عمران خان کو آج ممبئی پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ تازہ ترین اطلاعات کے بموجب اداکار عمران خان سی جے پی کے احتجاج کی تائید میں مجوزہ مظاہرہ کیلئے اگسٹ کرانتی میدان پہونچے تھے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ سی جے پی کے احتجاج کی تائید میں اگسٹ کرانتی میدان پر مظاہرہ کا اعلان کیا گیا تھا اور عمران خان بھی اس میں حصہ لینے کیلئے وہاں پہونچے تھے تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ۔ اپنے انسٹا گرام پوسٹ میں اداکار نے پولیس ویان کے اندر سے ایک تصویر شئیر کی اور کہا کہ اب مجھے ڈرائیو پر لیجایا جا رہا ہے ۔ ممبئی پولیس کا کہنا تھا کہ سی جے پی کی تائید میں مظاہرہ کیلئے کوئی اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے کسی مظاہرہ کی اجازت بھی نہیں دی ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ بمبئی ہائیکورٹ نے ہدایت دی تھی کہ صرف آزاد میدان پر مظاہرہ کی اجازت دی جائے تاہم سی جے پی کے ورکرس نے دعوی کیا کہ انہوں نے ممبئی پولیس کو اجازت کیلئے ای میل بھیجا تھا جس کا کوئی جواب نہیں ملا ۔ واضح رہے کہ اداکار عمران خان نے سی جے پی کے مظاہرہ میں ماہ جولائی میں بھی شرکت کی تھی ۔