مہاراشٹرا کے دارالحکومت کو عالمی مالیاتی مرکز بنانے وزیراعظم مودی کا عزم
ممبئی، 8 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے نوی ممبئی میں ڈی بی پاٹل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے بعد اعلان کیا کہ حکومت ممبئی کو ایک عالمی مالیاتی پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے کے عزم پر کاربند ہے ۔اپنے دو روزہ مہاراشٹرا دورے کے دوران مودی نے مجموعی طور پر 30,000 کروڑ روپے سے زائد کے متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا، جن میں نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا پہلا مرحلہ اور ممبئی میٹرو لائن 3 شامل ہیں۔اس موقع پر مہاراشٹرا کے گورنر رمیش بیس، وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار، اور مرکزی وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی مرلیدھر موہول سمیت دیگر معززین موجود تھے ۔ مودی نے مہاراشٹرا کی ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست زراعت اور صنعت میں آگے ہے اور اب سیاحت میں بھی ملک کو سرِفہرست کرنا اس کا ہدف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا میں کانفرنس اور میڈیکل ٹورازم کے بے پناہ امکانات ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز میں این ڈی اے حکومت اور ریاست میں مہایوتی حکومت دونوں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے پابند عہد ہیں۔ انہوں نے ممبئی کوسٹل روڈ اور اٹل سیٹو منصوبوں کی تکمیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں نے روزانہ تقریباً 20,000 گاڑی چلانے والوں کے سفر کے وقت اور ایندھن کے اخراجات میں نمایاں کمی کی ہے ، جب کہ ماحولیاتی نقصان کو روکنے میں بھی مدد ملی ہے ۔ مودی نے ممبئی کی تیز رفتار میٹرو توسیع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی پہلے میٹرو صرف 8 کلومیٹر تھی جو اب 80 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے ، اور جلد ہی 200 کلومیٹر کا میٹرو نیٹ ورک مکمل ہو جائے گا۔
ہندوستان میں سرمایہ کاری کا یہ سب سے مناسب وقت ہے: وزیر اعظم نریندر مودی
نئی دہلی: 8 اکٹوبر (یو این آئی) وزیرِ اعظم مودی نے سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان میں سرمایہ کاری، اختراع اور صنعت کاری کا سب سے بہترین وقت ہے۔ انھوں نے انڈیا موبائل کانگریس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی مدد سے صنعت، اسٹارٹ اپس اور تعلیمی ادارے کئی شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ چاہے دیسی ٹیکنالوجی کی ترقی ہو، تحقیق و ترقی کے ذریعہ فکری ملکیت کی تخلیق ہو یا عالمی معیار میں تعاون ہندوستان ہر پہلو میں آگے بڑھ رہا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان سب کے ساتھ، ہندوستان میں آج سرمایہ کاری، اختراع اور صنعت کاری کا سب سے اچھا وقت ہے۔” مودی نے کہا کہ آج ملک میں کئی کمپنیاں بڑے پیمانے پر پیداوار کر رہی ہیں، جس سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی ’میڈ اِن انڈیا‘ 4G ٹیکنالوجی کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے۔
انہوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس اور لوک مانیا تلک ٹرمینس کی جدید کاری کا بھی ذکر کیا، جو اب 24 کوچ والی ٹرینیں چلانے کے قابل ہیں۔ یاترا کے بنیادی ڈھانچے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 200 کلومیٹر کا سنت دنیشور پالکھی روٹ اور 110 کلومیٹر کا جگد گرو توکارام مہاراج پالکھی روٹ مکمل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انفراسٹرکچر بوم صنعتوں، زراعت، روزگار پیدا کرنے اور خواتین کے تحفظ کو فروغ دے رہا ہے ۔ ہماری حکومت نے پسماندہ طبقات کی ترقی کو ترجیح دی ہے ۔