ممبئی: ممبئی پولیس نے ایک ماہ کیلئے فلائنگ ڈرون، ریموٹ کنٹرول ہوائی جہاز، پیرا گلائیڈرز اور ‘ہاٹ ایئر بیلون’ پر پابندی لگا دی ہے۔ ایک اہلکار نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے پیر کو انڈین سول ڈیفنس کوڈ کے سیکشن 163 کے تحت حکم امتناعی جاری کیا اور یہ 31 اکتوبر سے 29 نومبر تک نافذ رہے گا۔ حکم نامے کے مطابق دہشت گرد اور سماج دشمن عناصر مخصوص افراد کو نشانہ بنانے، لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے اور ممبئی میں عوامی املاک کو تباہ کرنے کیلئے ڈرون، ریموٹ کنٹرول طیارے اور پیرا گلائیڈرز کا استعمال کرسکتے ہیں۔