ممبئی : مچھلی کا جال کھینچنے والی کشتی نے ممبئی میں قلابہ سے تقریباً 40-50 کیلومیٹر کے فاصلے پر بحیرۂ عرب میں جمعرات کی شب غیرمتوقع شئے جال میں پھانس لی جو زائد از 2,000 کیلوکی وہیل شارک ثابت ہوئی۔ اسے کرین کی مدد سے ساحل پر ڈالا گیا جہاں ماہی گیروں نے سیلفی لی۔ محکمہ سمکیات نے انکوائری شروع کردی کہ کس طرح شارک ساحل ممبئی پہنچی جبکہ یہ معدوم ہورہی مچھلیوں کی عالمی فہرست میں ہے۔