ممبئی کے ہوٹل میں آگ لگ جانے سے تین افراد ہلاک

   

ممبئی : مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں بی ایم سی کے دفتر وملا گپتا روڈ کے نزدیک ہوٹل گلیکسی میں اتوار کی دوپہر کو آگ لگ جانے سے تین لوگوں کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ کمرہ نمبر 103 اور 203 کی بجلی کی تاروں میں لگی تھی۔ آگ گراؤنڈ فلور سمیت تین بالائی منزلوں تک پھیل گئی۔فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے ۔