مندر پر علیحدہ طور سے حکومت فیصلہ نہیں کرسکتی۔

,

   

پریاگ راج/الہ آباد۔ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے جمعرات کے روز اچانک کنبھ پہنچ کر آر ایس ایس چیف موہن بھگوات اور سادھو سنتو سے ملاقات کی۔

بعدازاں سوامی نشچلاندا سروستی نے یوگی سے ہوئی بات چیت کی جانکاری میڈیا کو دی ۔سوامی سرسوتی کے مطابق یوگی نے کہا ہے کہ مندر معاملے سپریم کورٹ میں ہے۔ عدالت کے قانون کے مطابق حکومت اس شکنجہ میں پھنسی ہوئی ہے‘ جس میں الگ سے کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے ہے۔

اس سے پہلے سی ایم اور بھگوات نے بند کمرے میں قریب دیڑھ گھنٹہ تک چرچا کی ۔

اسی دوران نئی دہلی سے یہ جانکاری ملی ہے کہ سبریملا مندر میں داخلہ کے متعلق عمر کی تحدیدات کوختم کرنے کے احکامات پر دوبارہ سنوائی کے لئے داخل جائزہ درخواست او ردیگر پٹیشن پر سپریم کورٹ کی دستوری بنچ 6فبروری سے سنوائی کرے گی ۔

جملہ 51معاملوں پر کھلی عدالت میں سنوائی ہوگی۔

اس بنچ میں چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی ‘ جسٹس آر نیرومان‘ جسٹس اے ایم کھانوالکر ‘ جسٹس ڈی وائی چندراچوڑ اور جسٹس اندو ملہوترہ شامل ہیں۔ سنوائی 6فبروری کے روز صبح دس بجے سے شرو ع ہوگی۔