حیدرآباد17نومبر (سیاست نیوز) شہرکے نواحی علاقہ میرپیٹ کے بی این ریڈی نگر میں ہفتہ کی رات ایک مندر سے تین مورتیوں کی چوری کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی رات بی این ریڈی نگر فیز I میں واقع مندر کے قریب ‘ایاپا دیکشا پوجا’ کا انعقاد کیا گیا۔ پوجا کے بعد شردھالومندر کے احاطے میں سو گئے ۔ اتوار کی صبح، شردھالووں نے دیکھا کہ مندر سے تین مورتیاں غائب ہیں۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کردی۔ اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔ش