منشیات کی لعنت پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: آئی جی پی

   

سری نگر : انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر وی کے بردی نے کا کہنا ہے کہ پولیس نوجوانوں کے ساتھ مضبوط رشتہ استوار کرنے اور وادی میں منشیات کی بڑھتی لعنت سے نمٹنے کھیلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمارے معاشرے میں منشیات کی وبا پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار آج اننت ناگ میں ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنمنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس مختلف کھیل سرگرمیوں کا اہتمام کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو کھیل کے ساتھ مصروف رکھا جائے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان پولیس کے ساتھ جڑ جائیں۔