منوج سنہا کا مسلح افواج کے بہادر جوانوں کو سلام

   

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقع پر مسلح افواج کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کیا۔انہوں نے کہا کہیہ مقدس موقع ہمیں مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں حصہ لے کر یکجہتی کا اظہار کرنے اور تعاون بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے ‘۔موصوف لیفٹیننٹ گورنے نے کہا کہ’ آرمڈ فورسز کے فلیگ ڈے کے موقع پر میں مسلح افواج کے بہادر جوانوں کے سامنے سر خم ہوں اور ہندوستان کی خود مختاری اور سالیمت کے تحفظ کیلئے ان کے غیر متزلزل عزم اور اعلیٰ قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا کہ’میں مسلح افوج کے تمام رینکوں، سابق فوجیوں اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتا ہوں’۔