منگوڑ میں ٹی آر ایس کی کامیابی کی گونج دہلی میں بی جے پی کو سنائی دے گی : کے سی آر

,

   

ای ڈی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔ مودی کو اقتدار سے بیدخل کرنے تک چین سے نہ بیٹھنے کا عہد ۔ کمیونسٹ جماعتوں سے اتحاد کا اعلان ۔ جلسہ سے خطاب
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ منگوڑ میں ٹی آر ایس کے کامیابی کی گونج دہلی تک بی جے پی کو سنائی دے گی ۔ وہ ای ڈی ، سی بی آئی وغیرہ سے ڈرنے گھبرانے والے نہیں ہے جو کرنا ہے کرلینے کا مرکز حکومت کو چیلنج کیا ۔ منگوڑ میں ٹی آر ایس کی تائید کرنے پر سی پی آئی سے اظہار تشکر کیا ۔ بی جے پی سے لڑنے مستقبل میں کمیونسٹ جماعتوں سے اتحاد کرتے ہوئے کام کرنے کا اعلان کیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر گریٹر حیدرآباد سے 4 ہزار گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ منگوڑ پہونچے اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ضمنی انتخاب کیلئے ٹی آر ایس کی انتخابی مہم کا عملاً آغاز کیا ۔ کے سی آر نے کہا کہ اگر کچھ غلط کیا گیا تو ای ڈی سے ڈرنا ۔ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی ہے اس لئے انہیں ای ڈی کا کوئی خوف نہیں ہے ۔ حکومت ان کے خلاف جو چاہے کارروائی کرسکتی ہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ مودی ان کے خلاف کچھ کریں نہ کریں مگر وہ مرکز سے مودی حکومت کو بیدخل کرنے تک آرام نہیں کریں گے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اگر غلطی سے بھی بی جے پی منگوڑ میں کامیاب ہوجاتی ہے تو مرکزی حکومت تلنگانہ کے زرعی موٹرس کو برقی میٹرس لگادے گی وہ برقی میٹرس لگانے کے خلاف ہیں ۔ اب فیصلہ منگوڑ کے عوام اور کسانوں کے ہاتھ میں ہے ۔ زرعی موٹرس کو برقی میٹر لگانے کے حق میں ہو تو بی جے پی کو ووٹ دیں ورنہ ٹی آر ایس کو ووٹ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مقابلے میں بھی نہیں ہے سارے ملک میں کانگریس بجھتا ہوا چراغ ہے ۔ کانگریس کو دیا جانے والا ووٹ ضائع ہوجائے گا لہذا عوام کوئی غلطی نہ کریں ۔ بی جے پی کو ٹکر دینے والی ٹی آر ایس پر بھر پور اعتماد کا اظہار کریں ۔ مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہوچکی ہے ۔ تلنگانہ سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے ۔ فنڈز کی اجرائی کو روک دیا گیا ہے ۔ فلاحی اسکیمات اور آفات سماوی کے معاملے میں تلنگانہ سے نا انصافی کی جارہی ہے ۔ قرض کے حصول میں تحدیدات عائد کرنے کے بعد برقی کی خرید و فروخت میں تلنگانہ پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہے ۔ لیکن وہ ڈرنے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔ بی جے پی سے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ مرکز کے زیر انتظام پبلک سیکٹر اداروں کو خانگی شعبوں کے حوالے کیا جارہا ہے ۔ کارپوریٹ اداروں کے قرض معاف کئے جارہے ہیں ۔ کسانوں و غریب عوام کو فراہم کی جانے والی اسکیمات کی مخالفت کرکے انہیں فلاحی اسکیمات سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ چیف منسٹر نے کل منگوڑ کا دورہ کرنے والے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ٹارگیٹ کیا ۔ دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کو ٹریبونل سے رجوع کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے جو سوالات کئے ہیں اس کا جواب دینے کا امیت شاہ سے مطالبہ کیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ اسمبلی حلقہ منگوڑ کی اپنی سیاسی تاریخ ہے ۔ یہاں سے کبھی بھی بی جے پی اپنی ضمانت نہیں بچا سکی ۔ اگر اس مرتبہ بی جے پی کو ووٹ ملیں تو زرعی باولیوں کو بی جے پی برقی میٹرس لگا دے گی ۔ کسانوں کو ریتو بندھو اسکیم اور غریب عوام کو آسرا پنشن دینے پر وزیراعظم اعتراض کررہے ہیں ۔ بینکوں ، ٹرینوں اور سڑکوں کو مرکزی حکومت فروخت کر رہی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ ای ڈی سے چور ڈرتے ہیں جب ہم نے کوئی چوری نہیں کی تو ڈرنا کیسا ۔ اگر ای ڈی والے یہاں آتے ہیں تو وہ لوگ ہی مجھے چائے پلا کر جائیں گے ۔ بی جے پی کے دور حکومت میں پکوان گیس ، پٹرول ، ڈیزل ، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ جس کے خلاف عوام کو متحدہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔ وہ جب تک زندہ ہے ۔ ریتو بندھو اسکیم ختم نہیں ہوگی اور نہ ہی زرعی باولیوں اور بورویلز کو برقی میٹرس لگائے جائیں گے ۔۔ ن

چیف منسٹر ہزاروں کاروں کے قافلہ میں منگوڑ پہونچے
حیدرآباد، 20/اگست (سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج منگوڑ حلقہ اسمبلی میں جلسہ سے خطاب کیلئے ہزاروں کاروں کے قافلہ میں پہونچے ۔ چیف منسٹر پرگتی بھون میں ایک بس میں کچھ وزراء اور دیگر قائدین کے ساتھ روانہ ہوئے ۔ راستہ میں مختلف مقامات سے کئی وزراء اور ارکان اسمبلی و قائدین کاروں کے قافلوں کے ساتھ چیف منسٹر کے قافلہ میں شامل ہوگئے ۔ ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو تقریبا 400 کاروں کے قافلہ کے ساتھ روانہ ہوئے جبکہ رکن اسمبلی ڈی ناگیندر تقریبا 300 کاروں کے قافلہ کے ساتھ اس میں شامل ہوگئے ۔ چیف منسٹر کے قافلہ کے گذرنے کے نتیجہ میں اپل سے ایل بی نگر اور دیگر علاقوں میں