منی لانڈرنگ کیس میں شلپا شیٹی اور راج کندرا کوہائی کورٹ سے راحت

   

شلپا شیٹی اور راج کندرا کے منی لانڈرنگ کیس میں ایک نیا اآپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے شلپا شیٹی اور ان کے شوہرکو عبوری راحت دی ہے۔ قبل ازیں شلپا اور راج نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انہیں اپنا مکان خالی کرنے کا نوٹس بھیجا تھا اور اس فارم ہاؤس کو عارضی طور پر تفتیشی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس میں ضبط کرلیا تھا، لیکن اب عدالت نے کہا ہیکہ ای ڈی ان نوٹس پر اس وقت تک عملدرآمد نہ کریں، جب تک ان کی اپیل پرفیصلہ نہیں ہو جاتا۔ای ڈی نے بمبئی ہائی کورٹ کو بتایا ہیکہ وہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کو جاری کردہ بیدخلی کے نوٹس کو اس وقت تک نافذ نہیں کرے گا جب تک ان کی اپیل پر حکم نہیں آجاتا۔شلپا شیٹی اور راج کندرا کو بامبے ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ یہ معاملہ پراپرٹی اٹیچمنٹ سے متعلق ہے، جس میں ای ڈی نے شلپا شیٹی اور راج ک کندرا کوممبئی اور پونے میں اپنے گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا، لیکن اب انہیں اگلے حکم تک گھر خالی نہیں کرنا پڑے گا۔