منی پور میں انٹرنیٹ پر پابندی میں15 جون تک توسیع

   

امپھال: منی پور حکومت نے انٹرنیٹ خدمات پر پابندی میں 15 جون تک توسیع کردی ہے۔ ہفتے کی رات جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ منی پور میں پر تشدد واقعات کے بعد پابندی 3 مئی کو لگائی گئی تھی کیونکہ عوام کے جذبات کو بھڑکانے والے پیغامات جس سے ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ معطلی میں موبائل ڈیٹا سروسز، انٹرنیٹ؍ ڈیٹا سروسز بشمول براڈ بینڈ شامل ہیں ۔ منی پور میں ایک ماہ قبل ہونے والے نسلی تشدد میں کئی جانیں گئیں اور 310 افراد زخمی ہوئے ۔منی پور میں مائتی اور کوکی طبقات میں ریزرویشن کے مسئلہ پر تشدد برپا ہوا ۔