7 مارچ کو نئے ارکان کے اجلاس میںباضابطہ انتخاب ہوگا
حیدرآباد 5 مارچ (سیاست نیوز) حکومت نے حج کمیٹی کی تشکیل کے احکام جاری کئے اور 7 مارچ کو صدرنشین کے انتخاب کیلئے اجلاس ہوگا۔ جی او ایم ایس 12 کے مطابق 18رکنی حج کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی ۔ ایم پی و ایم ایل اے کے تحت بیرسٹر اسدالدین اویسی و رکن اسمبلی جناب جعفر حسین معراج رکن ہونگے ۔ ادارہ جات مقامی کے تحت محمد شرف الدین کو آپشن ممبر یادادری محترمہ خواجہ ثناء کارپوریٹر پداپلی ‘ جناب مجیب الدین کو آپشن ممبر شاہ میر پیٹ رکن ہونگے ۔ مذہبی رہنمائوں میں مولانا الیاس احمد حامد قاسمی نرمل‘ مولانا سید احسان الدین نلگنڈہ و شیعہ رکن مولانا سید تقی رضی الدین کو ‘چوتھے زمرہ میں جس میں سرکردہ شخصیات میں محترمہ فہمیدہ بیگم کارپوریٹر وقار آباد‘ محمد لئیق رنگاریڈی ‘ محمد یوسف وقارآباد‘ ڈاکٹر سید اصغر علی علاوہ مولانا سید غلام افضل بیابانی سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ رکن ہونگے ۔صدر نشین وقف بورڈ اور ایکزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی بہ اعتبار عہدہ رکن ہوں گے۔صدرنشین حج کمیٹی کیلئے سی ای او وقف بورڈ پریسائیڈنگ آفیسر ہونگے جو 7 مارچ کو 11:30بجے اجلاس میںصدرنشین کا انتخاب کرینگے ۔ذرائع کے مطابق مولانا سید غلام افضل بیابانی کو صدرنشین حج کمیٹی منتخب کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے ۔3