مولانا عباس انصاری کی رحلت پر ایران کے نمائندہ کی تعزیت

   

نئی دہلی : عالم ربانی ، عظیم المرتبت شخصیت کے مالک اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ جناب مولانا شیخ محمد عباس انصاری رہ، کی غمناک اور افسوسناک خبر ارتحال ملال آور تھی، مرحوم نے قوم کی فلاح و بہبود اور ان کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے تعلیمی میدان میںبے شمار خدمات انجام دیں۔ میں اس عظیم فقدان پر سب سے پہلے ہمارے ولی و ناصر حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف، کشمیر کے علمائے اعلام، حوزات علمیہ، اساتید، طلاب عزیز، مومنین کرام مخصوصا آپ کی یادگار جناب مولانا مسرور عباس انصاری نیز دیگر اہل خانہ اور احباب کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ وہ مرحوم کو اپنی رحمت و مغفرت سے نوازے اور جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین