مکتھل میں ایک خاتون پر جنسی حملہ ، دو نوجوان گرفتار

   

مکتھل ۔ 29 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مکتھل پولیس نے ایک 53 سالہ خاتون پر جنسی حملہ اور عصمت دری کے جرم میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر بھیج دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری جونیر کالج کے احاطہ میں شب بسری کرنے والی ایک گداگر خاتون پر صبح کی ابتدائی ساعتوں میں دو نوجوانوں نے اپنی ہوس کانشانہ بنایا اور اس پر جبری ظلم کے ذریعہ شدید زخمی کیا ۔ خاتون کی چیخ و پکار اور قریب میں چہل قدمی کرنے والوں نے پولیس کے ذریعہ اس متاثرہ خاتون کو مکتھل سرکاری دواخانہ رجوع کیا ۔ آج مکتھل پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی نارائن پیٹھ مسٹر مہیش نے ایک صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اطلاع کے ساتھ ہی اس متاثرہ کو علاج کیلئے دواخانہ رجوع کیا اور خاتون کے ریکارڈ کردہ بیان پر مکتھل پولیس نے ایف آئی آر نمبر 342/26 کے تحت بی این ایس کی دفعہ 170 میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کی اور مجرمین کی گرفتاری کیلئے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکتھل کے رہنے والے 19 سالہ بویا اروند اور بویا وجئے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ۔ ڈی ایس پی نارائن پیٹھ مسٹر مہیش نے مکتھل سرکل انسپکٹر پولیس مسٹر رام لال اور سب انسپکٹر پولیس مسٹر راجو و دیگر پولیس عملہ کے مستعدی کی ستائش کی اور ضلع ایس پی ڈاکٹر ونیت کی ہدایت پر سخت کارروائی کیلئے اقدمات کئے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ڈی ایس پی نے کہاکہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افراد پر سخت کارروائی قانون کے مطابق ہوگی ۔