مہادیو سٹہ ایپ میں سرکاری ملازمین شامل ہیں:مہنت

   

رائے پور: چھتیس گڑھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چرن داس مہنت نے حکومت اور انتظامیہ پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب سرکاری لوگ، افسران، ملازمین اور پولیس اہلکار مہادیو سٹہ ایپ میں شامل ہو گئے ہیں۔مہنت نے کہا کہ اگر حکومت واقعی سٹے بازی کو ختم کرنا چاہتی ہے تو اسے سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کیس سے جڑے تمام لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ قائد حزب اختلاف کا یہ بیان سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گیا ہے ۔ مہنت نے الزام لگایا کہ ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعہ بے قصور لوگوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ ایم ایل اے دیوندر یادو کو بے قصور قرار دیتے ہوئے انہوں نے حکومت کی نیت پر سوال اٹھائے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریاست میں بڑھتے ہوئے جرائم کے حوالے سے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال درہم برہم ہوچکی ہے اور مسلسل جرائم اس کا ثبوت ہیں۔