نئی دہلی: مہاراشٹرا کے اورنگ آباد موجودہ چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع سے این آئی اے کے ذریعہ ایک مشتبہ داعش دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔یہ گرفتاری 15 فروری کو کئی مقامات پر این آئی اے کے ذریعہ کئے گئے چھاپوں کے دوران عمل میں آئی۔ این آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ مشتبہ دہشت گرد اہم مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ 9 مقامات پر تفتیشی ایجنسی نے کئی مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران کئی الیکٹرانک گیجٹس اور قابل اعتراض دستاویزات بھی ضبط کی گئیں۔ داعش کے گرفتار ملزم کا نام محمد زوہیب خان بتایا جاتا ہے۔زوہیب پر الزام ہیکہ اس نے داعش کی خلافت کی مبینہ ’بیعت‘ لی اور مختلف تنصیبات کی منصوبہ بندی کی۔