مہالکشمی کے طرز عمل سے تنگ آکراس کے 59 ٹکڑے کئے: قاتل کا خودکشی نوٹ

   

بنگلورو۔ مشتبہ قاتل جس نے بنگلورو میں کام کرنے والی 26 سالہ مہالکشمی کو59 ٹکڑوں میں کاٹ کر جسم کے اعضاء کو فریج میں بھر دیا۔ اپنے خودکشی نوٹ میں لکھا کہ اس نے یہ وحشیانہ جرم اس لئے کیا کیونکہ وہ مہالکشمی کے طرز عمل سے تنگ آچکا تھا۔ پولیس نے متاثرہ مہالکشمی کے ساتھی ملزم مکتی راجن رائے کا لکھا ہوا خودکشی نوٹ برآمدکیا ہے جس میں اس نے اس خوفناک جرم کا اعتراف کیا ہے جس نے بنگلورو شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ خودکشی نوٹ اس کی ڈائری میں لکھا پایاگیا ۔ ملزم نے اپنی ڈائری میں لکھا ہے کہ میں نے 3 ستمبرکو اپنی محبوبہ مہالکشمی کو قتل کردیا ہے۔اس نے یہ بھی لکھا تھا کہ اس نے یہ جرم3 ستمبر کو اس کے گھر جانے پرکیا تھا۔ میں اس کے طرز عمل سے تنگ آگیا تھا۔ وہ ذاتی معاملات پر مجھ سے لڑتی تھی اور مہالکشمی نے مجھ پر حملہ کیا۔ اس کے فعل سے ناراض ہوکر میں نے اسے مار ڈالا۔اسے قتل کرنے کے بعد میں نے اس کی لاش کے 59 ٹکڑے کرکے فریج میں رکھ دیے تھے۔ میں نے یہ حرکت اس کے طرز عمل سے تنگ آکرکیا ہے۔پولیس قاتل مکتیرنجن رائے کے بارے میں ان کی رہائش گاہ پر معلومات اکٹھی کر رہی تھی جب یہ نوٹ برآمد ہوا۔ رائے نے چہارشنبہ کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔