ان کے تقریر ختم کرنے کے فوری بعد ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) اوربی جے پی ممبرس کے درمیان میں ناراضگی کے ساتھ لفظی حملے ہوئے‘موئترا کا بعض قابل اعتراض لفظوں کا استعمال کرتے سناگیا‘ جس پر چیرمن نے اعتراض کیا اور ممبرس سے طنزیہ الفاظ کے استعمال سے باز رہنے کا زوردیا
نئی دہلی۔ اڈانی ہنڈنبرگ معاملے پر حکومت کو ٹی ایم سی ایم مہاوا موئترا نے اپنے نشانے پر لیا اور کہاکہ کھرب پتی کاروباری نے ملک کو ’ٹوپی پہنائی (دھوکہ) دیاہے۔لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطبہ پر اظہار تشکر کی تحریک میں حصہ لیتے ہوئے موئترا نے اڈانی کا نام لئے بغیرکہاکہ ایک فرد جس کے نام کی شروعات ’اے‘ سے ہوتی ہے اور آخری لفظ‘ائی‘ ہے اوروہ اڈوانی نہیں ہیں‘ جس سے کرونی سرمایہ کاری کی بدبو آرہی ہے اس نے سب کو دھوکہ دیاہے۔
ان کے تقریر ختم کرنے کے فوری بعد ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) اوربی جے پی ممبرس کے درمیان میں ناراضگی کے ساتھ لفظی حملے ہوئے‘موئترا کا بعض قابل اعتراض لفظوں کا استعمال کرتے سناگیا‘ جس پر چیرمن نے اعتراض کیا اور ممبرس سے طنزیہ الفاظ کے استعمال سے باز رہنے کا زوردیا۔ پارلیمانی امور کے وزیرپرہلاد جوشی نے موئترا کو اخلاقیات سے ہٹ کر معافی مانگنے کا استفسار کیا او رکہاکہ وہ اگر ایسا نہیں کرتی ہیں تو یہ ان کی ثقافت کی عکاسی کریگا۔
موئترا نے اپنی بحث کو دبانے کے لئے ایوان میں دو سالگرہ کی ٹوپیاں بھی ساتھ لائیں کہ مذکورہ کاروباری کے متعلق بہت بات کی جارہی ہے کہ وہ ”سرکاری’ٹوپی پہناؤ‘ ہے۔
انہوں نے اڈانی گروپ کی سرگرمیوں کے خلاف تحقیقات کے احکامات کی مانگ کی ہے۔ صدر دروپوڈی مارمو کے خلاف کاحوالہ دیتے ہوئے اپنی تقریر میں شروعات میں موئترا نے کہاکہ ”میں جو بھی لفظ بولتی ہوں وہ قوم کی تعمیر میں میرے ”مہایگنا‘میں ایک نذرانہ اور سچائی پیش کرنے والا ہے“۔
انہوں نے کہاکہ ”میں ایک سابق سرمایہ کار بینکر کے طور پر شروعات کرنا چاہت ہوں‘ میں کمپنیوں کی ترقی چاہتی ہوں۔مگر میں ایمانداری کے ساتھ چاہتی ہو کہ ہندوستانی کمپنیاں ترقی کریں نہ کے بناوٹی فنکار۔ بطور ایم پی میرے ساتھی کہتے ہیں کہ چیرہمیشہ مجھے غصہ نہیں کرنے کو کہتا ہے۔
میں جو کچھ کہنا چاہتی ہوں اس پر ناراض نہیں ہوں۔ میں صرف یہ کہوں گی کہ ہم سب کوبے وقوف بنایاگیاہے“۔موئترا نے اس بات کا بھی الزا م لگایاکہ مذکورہ صنعت کار نے اس بات کی تاثر بھی پیش کیا ہے کہ وہ وزیراعظم اور ہوم منسٹر کی گڈ بک میں ہے۔
ٹی ایم سی لیڈر نے اپنی تقریر کے دوران کہاکہ ”معز ز ہوم منسٹر اس نے آپ کو ٹوپی پہنادی ہے‘ اس نے داخلی امور سے سکیورٹی کلینرنس حاصل کیا‘ میڈم فینانس منسٹر کو ٹوپی پہنائی ہے“۔ موئترا نے کہاکہ ”اس شخص نے جب چاہا ایل ائی سی اور ایس بی ائی سے قرض لیا۔
معزز شہری ہوا بازی اس نے ٹوپی پہنائی ہے‘ آپ شپنگ منسٹر اس نے ٹوپی پہنائی ہے‘ آپ پٹرولیم منسٹر‘ تیل پی ایس یو از‘ وزیرتوانائی آپ سب کوٹوپی پہنائی ہے‘۔