مہنگائی کے مسئلہ پر پارلیمنٹ سے ٹی آر ایس کا واک آؤٹ

   

حیدرآباد۔/2 اگسٹ، ( سیاست نیوز) لوک سبھا میں ٹی آر ایس کے پارلیمانی لیڈر ناما ناگیشور راؤ نے کہا کہ مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل کے علاوہ تلنگانہ کے ساتھ مرکز کی ناانصافی کے خلاف پارلیمنٹ اور اس کے باہر جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایوانوں میں سیشن کے آغاز سے ٹی آر ایس ارکان مختلف مسائل پر اپنا احتجاج درج کرارہے ہیں۔ مہنگائی کے مسئلہ پر لوک سبھا میں وزیر فینانس نرملا سیتا رامن کے جواب کو غیراطمینان بخش قرار دیتے ہوئے ناما ناگیشور راؤ نے کہا کہ عوامی مسائل کا حکومت کو کوئی احساس نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹی آر ایس نے لوک سبھا سے واک آؤٹ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے سلسلہ میں اپوزیشن کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ حکومت حقیقی صورتحال سے فرار اختیار کررہی ہے۔ ناگیشور راؤ نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہیں کی گئی اور تلنگانہ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے۔ر