مہوا موئترا کو ای ڈی کا سمن19 فروری کو طلبی

   

نئی دہلی :انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو ترنمول کانگریس لیڈر مہوا موئترا کو فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی کیس میں پوچھ گچھ کیلئے 19 فروری کو ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کیا ہے۔مہواموئترا کی سی بی آئی کی جانب سے بھی بعض الزامات کے تحت پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ مہواموئترا ان پر لگائے گئے تمام الزامات سے انکار کررہی ہیں ۔ جمعرات کو انہوں نے سی بی آئی کی جانب سے دیئے گئے سوالنامے کا جواب بھی داخل کردیا ہے ۔ سی بی آئی کی جانب سے ان کے جواب کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔