ینگون: میانمار میں سمندری طوفان یاگی کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 293 ہو گئی ہے جبکہ 89 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ جمعہ کے روز شائع سرکاری روزنامہ دی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ملک بھر کے علاقوں اور صوبوں کے کئی قصبوں میں لوگ متاثر ہوئے ہیں، جن میں پیی تاو کے مرکزی علاقے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جمعرات کی صبح تک، 47,019 گھروں کے تقریباً 1,61,592 سیلاب سے متاثرہ افراد نے 425 امدادی پناہ گاہوں میں پناہ لی۔ سیلاب کی وجہ سے تقریباً 7,66,586 ایکڑ فصلیں بھی زیر آب آگئیں اور اس دوران تقریباً 1,29,150 جانوروں کی موت ہوگئی۔