میوارام جین کانگریس کی رکنیت سے معطل

   

جے پور: راجستھان میں کانگریس نے عصمت دری کے الزامات کی وجہ سے باڑمیر کے سابق ایم ایل اے میوارام جین کو کانگریس کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا ہے ۔ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ دوٹاسارا نے ہفتہ کی رات دیر گئے ایک حکم جاری کرتے ہوئے جین کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ مسٹر جین کے غیر اخلاقی اقدامات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے کانگریس کے آئین کے خلاف برتاؤ کیا ہے ۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایک خاتون نے جودھپور کے راجیو نگر تھانے میں مسٹر جین سمیت نو لوگوں کے خلاف ایس سی۔ایس ٹی، اجتماعی عصمت دری، پوکسوسمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ جین تین بار ایم ایل اے اور بلدیہ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔