حیدرآباد /29 جولائی ( سیاست نیوز ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے بیلم پلی میونسپل کمشنر کو فوری برطرف کرنے کی محکمہ بلدی نظم و نسق ڈائرکٹر ستیہ نارائنا کو ہدایت دی ۔ واضح رہے کہ 24 جولائی کو کے ٹی آر کی سالگرہ تھی ۔ تقریب میں غیر حاضری پر میونسپل کمشنر بیلم پلی نے تین ملازمین کو نوٹس جاری کرکے اندرون 24 گھنٹے جواب دینے ہدایت دی تھی ۔ پتہ چلنے پر وزیر کے ٹی آر نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایسے واقعات کی ہرگز حوصلہ افزائی نہیں کرتے ۔ انہوں نے ٹیوٹرپر بیلم پلی میونسپل کمشنر کو معطل کرنے کی ہدایت دی ۔ ن