میکسیکو سٹی : امریکی ریاست میکسیکو میں دو خوفناک بس حادثات میں 32 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق پہلا حادثہ جنوبی میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں پیش آیا،جہاں بس موڑ کاٹتے ہوئے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی، حادثہ میں 18 افراد ہلاک جبکہ 12 افراد کو تشویشناک حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ دوسرا حادثہ میکسیکو کی شمالی ریاست دورینگو میں پیش آیا جہاں بس ٹریکٹر سے جا ٹکرائی، حادثہ میں 14افراد ہلاک ہوئے جبکہ 10 کو ریسکیو کر طبی امداد کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔