لندن : ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کو اقوامِ متحدہ میں کھانسنے والی خاتون کو پانی کی بوتل دینے پر سراہا جا رہا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 18 جولائی کو پیش آیا۔ میگھن مارکل اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پرنس ہیری کی حمایت کے لیے موجود تھیں جب انہوں نے کلیدی خطاب کیا۔تقریب کی حاصل ہونے والی ایک ویڈیو میں میگھن مارکل کو ایک خاتون کی طرف مُڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو اُن کے پیچھے کھانس رہی تھیں۔میگھن مارکل نے اپنے بیگ سے پانی کی بوتل نکالی اور اُس خاتون کو پیش کی جو کھانس رہی تھی۔اس مہربان لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور صارفین نے میگھن مارکل کے اس کام کو خوب سراہا۔