نئے پالی ٹیکنیک ڈپلومہ کورسیس شروع کئے جائیں گے

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (SBTET) کی جانب سے آئندہ تعلیمی سال 2026-27 سے پالی ٹیکنیک کالجس میں کئی نئے ڈپلومہ پروگرامس شروع کئے جائیں گے تاکہ انڈسٹری کی ضرورت کو پورا کیا جائے ۔ عہدیداروں کے مطابق یہ پروگرامس ، انڈسٹری ماہرین ، آئی آئی ٹی حیدرآباد ، ٹاٹا ٹکنالوجیز ، C-DAC حیدرآباد ، سی آئی آئی اور گورنمنٹ پالی ٹیکنک فیکلٹی سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد بنائے گئے ہیں ۔ اس کے اپ گریڈ کردہ نصاب میں پراکٹیکل لرننگ ، انڈسٹریل ایکسپوژر ، انٹرن شیس اور ابھرتی ٹکنالوجیز جیسے اے آئی ، IoT پائتھان پروگرامنگ اور ڈیجیٹل فیبریکیشن شامل ہے ۔ شروع کئے جانے والے ان نئے کورسیس میں ڈپلومہ ان سیمی کنڈاکٹر ٹکنالوجی ، ڈپلومہ ان ایڈوانسڈ مینوفکچرنگ ٹکنالوجی ، ڈپلومہ ان آٹو میشن اینڈ روبوٹکس ، ڈپلومہ ان ایر کرافٹ مینٹیننس انجینئرنگ اور ڈپلومہ ان سیول انجینئرنگ ، رئیل اسٹیٹ اینڈ وئیلویشن (CERV) شامل ہیں ۔ ڈپلومہ ان سیمی کنڈکٹر ٹکنالوجی 12 پالی ٹیکنک کالجس میں جملہ 720 سیٹس کے ساتھ دستیاب ہوگا ۔ ڈپلومہ ان ایڈوانسڈ مینوفکچرنگ ٹکنالوجی چار کالجس میں 240 سیٹس کے ساتھ شروع کیا جائے گا ۔ ڈپلومہ ان آٹو میشن اینڈ روبوٹکس چھ کالجس میں 360 سیٹس کے ساتھ دستیاب ہوگا ۔ ڈپلومہ ان ایرکرافٹ مینٹیننس انجینئرنگ ایک کالج میں 60 طلبہ کے ساتھ شروع کیا جائے گا ۔۔ A/m/b